نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نیتی آیوگ نے جموں وکشمیر حکومت کے اشتراک سے ریاست کی سول سوسائٹی تنظیموں(سی ایس اوز) کے ساتھ آج سری نگر میں ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا، تاکہ سروس فراہم کرنے والی سی ایس اوز اور حکومت کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کیا جاسکے۔ورکشاپ میں گورنر کے مشیر جناب خورشید غنائی نے شرکت کی، جنہوں نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا اور گورنر کے مشیر جناب بی بی ویاس نے160 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ اختتامی اجلاس سے خطا ب کیا۔شرکت کرنے والوں میں ریاستی حکومت کے مختلف افسروں سے لے کر جموں و کشمیر خطے میں سرگرم 60 سے زیادہ سی ایس اوز کے نمائندے، نیتی آیوگ کے افسران اور 14 مرکزی وزارتوں کے افسران کے علاوہ پین انڈیا سی ایس او ز کے اہلکار شامل تھے۔نیتی آیوگ کے سینیئر افسروں نے بتایا کہ چیلنجوں کے باوجود میں جموں کشمیر حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں، جس سے صحت کے نتائج میں زبردست کاکردگی دیکھنے کو ملی ہے۔تصور کے برعکس معاشی عندیے مناسب سمت میں بڑھ رہے ہیں، پھر بھی تعلیم کے شعبے کے علاوہ اور کئی شعبے ایسے ہیں، جہاں یقینی طورپر چیلنجوں کاسامنا ہے اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مرکز ریاستی حکومت اور سول سروز سوسائٹیوں کو دھیان کی دینے کی ضرورت ہے۔نیتی-سی ایس او کمیٹی کے ممبر کوآرڈینیٹر امود کانتھ نے حکومت اور سی ایس اوز کے درمیان ایک مشترکہ اپروچ تیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشترکہ منصوبہ تیار کیا جانا چاہئے ، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعاتی شعبوں کو سی ایس او کے لئے بامعنی شرکت فراہم کرنے کی باقاعدہ گنجائش موجود ہو۔ بچوں کی فلاح وبہبود اور صحت ، معمر افراد ، معذورین کے علاوہ قانونی مشکلات کے شکار بچوں اور نوجوانوں کی شمولیت بھی ضروری ہے۔گورنر کے مشیر خورشید غنائی نے اپنے خطبے میں نیتی آیوگ-سی ایس او کمیٹی اور ریاستی حکومت کی اس پہلی کوشش کا خیر مقدم کیا جو اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس او کے صلاحیت سازی کے لئے ایک ٹھوس کوشش کئے جانے کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر میں ایک نوڈل محکمہ قائم کیا جائے، تاکہ وہ ایک میکنزم کے طورپر کام کرسکے جس سے سی ایس او کے پروجیکٹوں کے عمل میں تاخیر جیسے معاملات حل کیے جاسکیں۔مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ سی ایس او ز کو6 موضوعاتی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ نے ایک پریذنٹیشن پیش کیاہے، جس میں جموں وکشمیر میں سماجی اقتصادی ترقی کے لئے زیادہ جامع اپروچ تیار کرنے کی سمت شراکت دار کے لئے ایکشن پوائنٹ کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ کانفرنس نے عام آدمی کے لئے خدمات کو بہتر طورپر فراہم کرنے کے لئے سرکاری تنظیم اور سول سروسز تنظیموں کے درمیان گہرے اور تعمیری تعلقات بنانے کی خاطر حکمت عملی تیار کی ہے۔