بنٹوال، 18؍مارچ (ایس او نیوز)نیتراوتی ندی سے غیر قانونی طور پر ریت نکالے جانے کی اطلاع ملنے پر بنٹوال پولیس نے ندی کے کنارے بالیمار نامی مقام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے20لوڈ ریت ،16کشتیاں اور دیگر اشیاء ضبط کرلی ہیں جن کی مالیت کا اندازہ 10لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ویدا مورتی اور ڈی وائی ایس پی راویش کی قیادت میں سرکل انسپکٹر منجیّااور دیگر پولیس اسٹاف نے چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی۔ بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔