ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نکسل متاثرہ بچوں کے ساتھ بات چیت کے دوران جذباتی ہوئے جاؤڑیکر

نکسل متاثرہ بچوں کے ساتھ بات چیت کے دوران جذباتی ہوئے جاؤڑیکر

Mon, 08 Aug 2016 11:29:30    S.O. News Service

رائے پور، 7؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقوں کے بچوں نے آج اپنے جواب سے مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڑیکر کو جذباتی کر دیا۔بچوں سے بات چیت کے دوران جاؤڑیکر زمین پر ہی بیٹھ گئے اور بہت سے سوالات کئے۔ریاست کے نکسل متاثرہ سکما ضلع کے بھونیشور مرکام کے والد کونکسلیوں نے ہلاک کر دیا ہے۔بھونیشور اب کلکٹر بن کر اپنے گاؤں کی ترقی کرنا چاہتا ہے جس سے نکسلیوں کی سوچ بدل سکے۔وہیں کانکیر کے رام کشو ر کلکٹر، انجینئر نہیں بلکہ استاد بنانا چاہتا ہے جس سے اپنے جیسے ہزاروں بچوں کو کلکٹر اور انجینئر بنا سکے۔یہ کہانی ان بچوں کی ہے جنہوں نے نکسلی تشدد میں لواحقین یا گھر کھوئے ہیں۔نکسل متاثرہ علاقوں کے بچے آج مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڑیکر کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔جاؤڑیکر چھتیس گڑھ میں آئی آئی ٹی کے آغاز کے موقع پر رائے پور پہنچے ہیں۔اس دوران وہ دارالحکومت کے گڑیاری میں واقع پریاس اسکول بھی پہنچے اور بچوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان سے کئی سوال پوچھے۔جاؤڑیکر نے پوچھا کہ اسکول اور پریاس میں کیا مختلف ہے، وہ کیا بننا چاہتے ہیں، ڈجیٹل تعلیم ملنے سے کیا فائدہ ہے اور پڑھائی کے علاوہ اور کون کون سی باتیں یہاں سیکھنے کو مل رہی ہے۔پریاس اسکول میں مطالعہ کے بعد این آئی ٹی میں منتخب ہوئے امبیکا پور کے سورج نے بتایا کہ پہلے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی کے بارے میں وہ نہیں جانتا تھا۔گریابد انیتا کنور نے کہا کہ یہاں امتحان پاس کرنے کے لئے نہیں بلکہ مستقبل بنانے کی تعلیم مل رہی ہے۔وہیں راج ناندگاؤں کے جے پرکاش نے بتایا کہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظان صحت، کھیل کود، باغبانی اور میس آپریشن کی بھی تعلیم مل رہی ہے۔


Share: