ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نڈال کو ڈبلز میں طلائی، پوئنگ اور کربر خواتین فائنل میں

نڈال کو ڈبلز میں طلائی، پوئنگ اور کربر خواتین فائنل میں

Sat, 13 Aug 2016 18:02:48    S.O. News Service

ریو دی جنیریو،13اگست؍(آئی این ایس انڈیا)ا سپین کے ٹینس اسٹاررافیل نڈال نے اپنا دوسرا اولمپک گولڈمیڈل جیتا جبکہ سنگل سیمی فائنل میں پہنچ کر تیسرا طلائی تمغہ جیتنے کی طرف قدم بڑھا لیا۔نڈال اور مارک لوپیز نے رومانیہ فلوران مرجیا اور ہوریا ٹیکا کو 6.2، 3.6، 6.4سے شکست دے کر مرد ڈبلز خطاب جیت لیا۔بیجنگ اولمپکس 2008میں ایک سونے کا تمغہ جیتنے والے نڈال سنگلز اور ڈبلز زمرے میں اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے سرینا اور وینس ولیمز اور چلی کے نکولس ماسسو کے بعد چوتھے کھلاڑی ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے ایک سیمی فائنل میں برازیل کے تھامس بیلوچی کو 2.6، 6.4، 6.2سے شکست دی،اب ان کا سامنا ارجنٹائن کے جوآن مارٹن دیل پوترو سے ہوگا جس نے پہلے دور میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کو شکست دی تھی۔وہیں سابق چمپئن اینڈی رمے جاپان کے کے نشکور سے کھیلیں گے۔رمے نے امریکہ کے سٹیو جانسن کو 6.0، 4.6، 7.6سے شکست دی۔نشکور نے فرانس کے گایل موفلس کو 7.6، 4.6، 7.6سے شکست دی۔خواتین کے سنگلز میں مونیکا پگ کا سامنا جرمنی کی ایجیلک کربر سے ہوگا۔پوئنگ نے دو بار کی ومبلڈن چمپئن پیترا کوتووا کو 6.4، 1.6، 6.3سے شکست دی۔وہیں کربر نے امریکہ کی میڈیسن کیز کو 6.3، 7.5سے شکست دی۔


Share: