ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوٹوں کی ضبطی کاسلسلہ جاری،ایک شخص گرفتار

نوٹوں کی ضبطی کاسلسلہ جاری،ایک شخص گرفتار

Wed, 29 Mar 2017 01:06:01    S.O. News Service

جے پور:28/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان پولیس کی خصوصی برانچ(اے ٹی ایس)نے جواہرنگرعلاقے میں گزشتہ رات ایک شخص کے پاس چلن سے باہرہوئے ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے کافی تعداد میں نوٹ ضبط کیے ہیں۔ پولیس شخص کو گرفتار کر پوچھتاچھ کر رہی ہے۔ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل(اے ٹی ایس) امیش مشرانے بتایاکہ منوج سسودیاکی تلاشی لینے پراس کے پاسگذشتہ 8 نومبر کو چلن سے باہر ہو چکے ایک ہزار کے چار ہزار چار سو اور پانچ سو روپے کے چھ ہزار پانچ سو تیس نوٹ ملے۔نوٹوں کے بارے میں قابل اطمینان جواب نہیں دینے پرپولیس نے اس کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ102کے تحت مقدمہ درج کر کے پرانے نوٹ قبضہ میں لے لیے اوراس کی اطلاع انکم ٹیکس اور ای ڈی کو دے دی ہے۔اس درمیان  پولیس منوج سسودیا کو سی آر پی سی کی دفعہ 109 کے تحت گرفتارکرکے پوچھ گچھ کررہی ہے۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر پولیس ستیش چند نے یہ معلومات دیں۔


Share: