ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے جمہوریہ کوریہ کے ساتھ مفاہمتی دستاویز پردستخط کیے

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے جمہوریہ کوریہ کے ساتھ مفاہمتی دستاویز پردستخط کیے

Mon, 05 Nov 2018 23:03:01    S.O. News Service

نئی دہلی:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور جمہوریہ کوریہ کی تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کی وزارت نے کھیل کود کے شعبے میں تعاون کی غرض سے آج یہاں ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمتی دستاویز پر ہندوستان کی جانب سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور اور کوریہ کی جانب سے تہذیب وثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیر ڈو جونگ وان نے دستخط کیے ہیں۔اس مفاہمتی دستاویز کا مقصد جوابی کارروائی اور باہمی مفاد کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے دوران تعاون میں سہولت اور فروغ کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔ اس مفاہمتی دستاویز کے تحت تعاون میں (i) کوچ، ایتھلیٹس، ماہرین کا تبادلہ، (ii) سائنسی اور طریقہ کار میں استعمال ہونے والے مواد کا تبادلہ، (iii) ایتھلیٹس (کھلاڑیوں) اور افسران کی مشترکہ تربیت اور (iv) دونوں ملکوں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے کھیل کود کے مقابلوں، سمینار، سمپوزیم اور کانفرنسوں میں شرکت وغیرہ جیسے شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ تعاون کے مختلف شعبوں میں کھیل کود کی انتظامیہ، کھیل کود کے فیڈریشنوں اور کھیل کود سے متعلق دوسرے اداروں کے مابین تبادلے اور امداد باہمی کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔مفاہمتی دستاویز پر دستخط پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ ایسی پہل سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف کھیل کود کے شعبوں میں بھی بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی تعاون میں توسیع ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو کھیل کود جیسے تیراندازی اور تائیکونڈو جیسے کھیلوں میں، جن میں جمہوریہ کوریہ صف اوّل کے ممالک میں سے ایک ہے، اشتراک کرنا ہوگا۔ جمہوریہ کوریہ کے کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے انتظام و انصرام اور کھیل کود کے گورننس کے بہتر طریقے کے مطالعہ کی ضرورت ہے، تاکہ ہم اپنے نظام کوبہتربناسکیں۔اس موقع پر جمہوریہ کوریہ کے تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیرڈوجونگ وان نے کہا کہ ان کا ملک کھیل کود کے شعبے میں ہمیشہ ہی ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند رہا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ دوستانہ رشتہ قائم کرنا ان کے ملک کی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں ہندوستان کی مدد کرکے خوشی حاصل ہوگی۔ کوریائی وفد نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو اپنے ملک آنے کی دعوت دی۔کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اس موقع پرکوریائی وزیرکورام چرتر مانس کا آڈیوکلیکشن اور مہاتما گاندھی کے اقوال کے انتخابات پیش کیے۔


Share: