ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نو مسلم برطانوی سفیر کی اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی

نو مسلم برطانوی سفیر کی اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی

Thu, 15 Sep 2016 17:32:14    S.O. News Service

ریاض، 15؍ستمبر (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب میں متعین برطانیہ کے سفیر سائمون کولیز نے قبول اسلام کے بعد اپنی اہلیہ ھدیٰ مجرکش کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ ہے جس میں نو مسلم برطانوی سفیر اور اس کی اہلیہ نے فریضہ حج ادا کیا۔ برطانیہ کے نو مسلم سفیر کی اہلیہ ھدیٰ مجرکش نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹڑ پر پوسٹ ایک بیان تصویر کے ساتھ بیان میں اپنا نام فوزیہ البکر رکھا ہے۔ اس نے ٹوئٹر پروفائل پر بھی اپنا اسلامی نام شامل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سائمن کولیز پہلی برطانوی سفیر ہیں جنہوں نے قبول اسلام کے بعد فریضہ حج دا کیا ہے۔خیال رہے کہ سائمن کولیز برطانیہ کے اہم ترین سفارت کار بتائے جاتے ہیں۔ انہیں جنوری 2015 کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ سفارت کاری کے میدان میں انہوں نے اپنے سفر کا آغاز 1978 میں وزارت خارجہ میں ملازمت سے کیا۔ وہ اب تک بحرین، قطر، عراق، شام، عمان اور نئی دہلی میں بھی بہ طور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔


Share: