ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ندیوں کی آبی سطح میں کمی ، کئی علاقے اب بھی سیلاب کی زد میں 

ندیوں کی آبی سطح میں کمی ، کئی علاقے اب بھی سیلاب کی زد میں 

Sat, 27 Aug 2016 19:02:17    S.O. News Service

لکھنؤ، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں اب حالانکہ گنگا اور جمنا سمیت تقریبا سبھی ندیوں کی آبی سطح میں کمی آئی ہے،لیکن کئی علاقوں میں یہ اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی رہیں اور سیکڑوں گاؤں کی آبادی سیلاب کی زد میں ہے۔مرکزی آبی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبھی اہم ندیوں کی آبی سطح میں اب کمی آرہی ہے، مگر اس کے باوجود کئی مقاما ت پر یہ اب بھی خطرے کے نشان سے اوپربہہ رہی ہیں۔گنگا ندی الہ آباد کے چھتناگ اور فافا مؤ ، مرزاپور ، وارانسی، غازی پور اور بلیا اور جمنا ندی ، نینی الہ آبادمیں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے اور سینکڑوں گاؤں اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔آبی کمیشن کے مطابق، شاردا ندی پلیاں کلا اور گھاگھرا بارہ بنکی کے ایلگن بر ج علاقے میں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر ہیں۔راحت کمیشن سے موصول ہوئی اطلاع کے مطابق، وارانسی، الہ آباد، غازی پور اور بلیا سمیت کئی دیگر اضلاع کے 987گاؤں کے تقریبا 9 لاکھ لوگ اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں اور امدادی اور راحت کا کام چل رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے،کچھ علاقوں میں بھاری بارش بھی ہو سکتی ہے۔


Share: