ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نتیش کمار نے سیاسی اتحاد کا اشارہ دیا 

نتیش کمار نے سیاسی اتحاد کا اشارہ دیا 

Tue, 26 Jul 2016 21:35:16    S.O. News Service

لکھنؤ، 26؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )جے ڈی یو کے صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اترپردیش میں نئے سیاسی اتحاد کا اشارہ دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک میں دلتوں کو ان کا حق دلانے کے لیے ابھی کافی طویل جنگ لڑنا باقی ہے اور موقع ملا تو وہ بی ایس 4کے ساتھ مل کر اس جنگ کوآگے بڑھائیں گے۔نتیش نے حال ہی میں بی ایس پی سے الگ ہوئے بی ایس- 4کے صدر آر کے چودھری کی طرف سے مقامی بجلی پاسی قلعہ میں منعقد ایک جلسہ عام میں کہا کہ بہار میں ان کی حکومت نے مہا دلتوں کے لیے ریزرویشن میں ریزرویشن کا نظام نافذ کرکے ہر دلت کو اس کا حق دلانے کی کوشش کی ہے، لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔جے ڈی یوصدرنے کہاکہ ابھی عدلیہ سمیت کئی شعبوں میں دلت طبقے کے لوگ اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ ابھی کافی طویل جنگ باقی ہے۔ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جے ڈی یو کی طرف سے اتحاد بنائے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، نتیش نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسی تنظیم کھڑی ہو، جو اپنے مفاد کے بجائے عوام کے مفاد کے لیے کام کرے۔چودھری جی جب تک سب کو انصاف نہ مل جائے، اس وقت تک جدوجہد کیجئے ، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم مل کر آگے بڑھیں گے۔موقع ملا تو ہم مل کر کام کریں گے۔دلتوں کی فکر کو رام منوہر لوہیا اور بھیم راؤ امبیڈکر کا مشترکہ احساس قرار دیتے انہوں نے کہا کہ وہ لوہیا کے خیالات کو تسلیم کرتے ہیں۔امبیڈکر اور لوہیا کے درمیان نظریاتی ہم آہنگی تھی ۔دونوں ہی سماج کے آخری پائیدان پرکھڑے لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کے حامی تھے۔نتیش نے کہا کہ چودھری نے بی ایس پی چھوڑنے سے پہلے ہوئی ایک ملاقات کے دوران انہیں آج ہوئی ریلی کی دعوت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ چھترپتی ساہوجی مہاراج نے پہلی بار ریاست میں ریزرویشن کا انتظام کیا تھا۔آج آئین میں ریزرویشن کا جو نظام ہے ان کی تحریک اسی مثال سے ملی تھی۔


Share: