ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نازیبا تبصرہ کرنے میں بی ایس ،پی بی جے پی میں چل رہامقابلہ،اکھلیش یادونے چٹکی لی

نازیبا تبصرہ کرنے میں بی ایس ،پی بی جے پی میں چل رہامقابلہ،اکھلیش یادونے چٹکی لی

Sat, 23 Jul 2016 20:26:52    S.O. News Service

لکھنؤ23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف بی جے پی کے نکالے گئے لیڈر دیاشنکر سنگھ کے نازیبا تبصرے کے بعد دونوں جماعتوں میں جوابی حملوں کے درمیان اس مسئلے پر پہلی بار کچھ بولتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادونے آج کہا کہ دونوں کے درمیان اس کو لے کر کامپٹیشن چل رہا ہے کہ کون زیادہ نازیبا زبان استعمال کر سکتا ہے۔اکھلیش نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان یہ کامپٹیشن چل رہا ہے کہ کون زیادہ بول سکتا ہے اور کون زیادہ نازیبا زبان استعمال کرسکتا ہے۔اس معاملے پر بی جے پی اور بی ایس پی کے متضادمظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اکھلیش نے کہاکہ تین دن سے مظاہرے چل رہے ہیں۔دیاشنکر سنگھ نے جوکہا وہ غلط کہا۔مگرمیراکہناہے کہ اس کاایک حصہ قابل مذمت ہے مگردوسرا حصہ صحیح ہے۔ان کا اشارہ سنگھ کی طرف سے مایاوتی پر ٹکٹ فروخت کے الزام کی طرف تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ لوگ بی ایس پی میں ٹکٹ کے پیسے دے کر پاتے ہیں۔ یہ بات تو وہ بھی کہہ رہے ہیں جنہوں نے حال میں بی ایس پی چھوڑی ہے۔وزیر اعلیٰ نے سنگھ کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر جمعرات کو دارالحکومت میں ہوئے بی ایس پی کے مظاہرہ کے دوران غلط الفاظ کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ صحیح ہے کہ کسی خاتون کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں ہوناچاہئے۔مگر جواب میں(بی ایس پی کے سیکرٹری جنرل نسیم الدین صدیقی کی طرف سے)جو کہا گیا، اور وہ بھی عوامی پلیٹ فارم سے، وہ بھی ٹھیک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ تہذیب اور ادب کیلئے جانے جانے والے لکھنؤ شہرکے مزاج سے یہ میل نہیں کھاتا۔


Share: