ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نائیڈو نے وزیر اعظم سے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا کیامطالبہ

نائیڈو نے وزیر اعظم سے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا کیامطالبہ

Fri, 05 Aug 2016 19:40:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر ابابونائیڈونے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔مانا جا رہا ہے کہ ملاقات کے دوران انہوں نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مسئلہ بھی اٹھایاہے ۔ذرائع کے مطابق این چندرابابونائیڈونے وزیراعظم سے کہا ہے کہ ریاست کی تقسیم کے بعد سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے انہیں ریاست کو خصوصی درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی اور بی جے پی نے بھی انتخابات کے دوران یہ وعدہ کیا تھا جسے اب انہیں پورا کرنا چاہیے ۔مانا جا رہا ہے کہ نائیڈو نے یہ بھی کہا ہے کہ چونکہ مختلف سیاسی پارٹیوں نے آندھرا پردیش تنظیم نو بل کی حمایت کی تھی ایسے میں ان کی طرف سے ریاست کو خصوصی ریاست کا درجہ دئیے جانے کی مخالفت کرنے کا امکان کم ہے۔کل دہلی آنے کے بعد سے نائیڈو صدر پرنب مکھرجی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کر چکے ہیں۔مودی کابینہ میں این ڈی اے کی اتحادی پارٹی ٹی ڈی پی کے دو وزیر ہیں۔آندھرا پردیش میں کانگریس اور وائی ایس آر کانگریس اہم اپوزیشن پارٹیاں ہیں جو ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ٹی ڈی پی پر اس بابت دباؤ بنا رہی ہیں۔


Share: