ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نائیجیریا میں اغوا دو ہندوستانی آزاد

نائیجیریا میں اغوا دو ہندوستانی آزاد

Sat, 16 Jul 2016 20:35:57    S.O. News Service

نئی دہلی، 16جولائی؍(آئی این ایس انڈیا)نائیجیریا کے بینیوے ریاست سے گزشتہ ماہ اغوا کئے گئے دو ہندوستانیوں کو آج آزاد کر دیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ نائجیریا کے بینیوے ریاست میں ماکرڈی کے قریب بوکو نام کی جگہ سے 29جون کی صبح اغوا کئے گئے ایم سرینواس اورکوشل شرما کو ہندوستانی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے دس بجے چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ دونوں نے اپنے خاندان سے بات کر لی ہے۔شرما کی بیوی نے ان کی محفوظ رہائی کے لئے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے روزانہ کی سرگرمیوں کی تفصیل خاندان کو دینے کے لئے وزارت اور مشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔آندھرا پردیش کے رہنے والے شری نواس اور کرناٹک کے رہنے والے شرما اپنے اپنے رہائشی علاقے سے گاڑی میں سوار ہوکر دانگوٹ سیمنٹ ایل سی پلانٹ کی طرف جا رہے تھے۔اس دوران ایک ٹریفک سگنل پر مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔اس سے پہلے سوروپ نے بتایا تھا کہ جہاں تک ہمیں علم ہے اس واقعہ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا ہاتھ نہیں ہے اور یہ کام مقامی جرائم پیشہ عناصر کا لگتا ہے۔


Share: