ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مرکزی حکومت کے تشہیرکے طریقوں پراٹھایا سوال

نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مرکزی حکومت کے تشہیرکے طریقوں پراٹھایا سوال

Sun, 29 Jan 2017 11:59:39    S.O. News Service

نئی دہلی28جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے مرکز کی مودی حکومت کے اہم منصوبوں کی تشہیر پر سوال اٹھاتے ہوئے معلومات دی ہے کہ حکومت بتائے کہ تشہیر کے لئے کون سا عمل اپنایا اور ادائیگی کیسے ہوئی۔سسودیا نے مرکزی حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، میک ان انڈیا اور نریندر مودی اپلی کیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔سسودیا نے پی ایم کے پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ مرکزی سرکار ان منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا اور ٹوئٹر، فیس بک، گوگل، یو ٹیوب پر اشتہارات دیتی ہے۔حکومت کے اس طرح کے اشتہارات دینے کے عمل کے سلسلے میں آپ سے کچھ معلومات چاہتا ہوں۔سسودیا نے پوچھا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتہارات دینے کے لئے کیا کوئی بولی کا عمل اپنایا تھا؟ اشتہارات کی ادائیگی کس سرکاری محکمہ یا نجی کمپنی نے کی؟ نریندر مودی ا یپ کس نے بنایا ہے؟ نریندر مودی پر مالکانہ حق کس کا ہے؟ نریندر مودی ایپ کے اشتہارات پر کتنا خرچ ہوا؟۔دراصل دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا پر وزیر اعلی اروند کجریوال کے جولائی 2016میں ہوئے پروگرام ’’ٹاک ٹو اے کے‘‘میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں جس میں سی بی آئی ان کے کردار کی تحقیقات کر رہی ہے۔الزام یہی ہے کہ اس پروگرام کی تشہیر کے لئے ایک نجی کمپنی کو بغیر ٹینڈر ٹھیکہ دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دہلی حکومت کے آبپاشی اور سیلاب کنٹرول محکمہ کی آڈٹ رپورٹ آئی جس کا آڈٹ خود دہلی آڈٹ محکمہ نے کیا ہے۔


Share: