ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نئے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی پر دارالحکومت میں بحث شروع، جگاڑ میں لگے افسران 

نئے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی پر دارالحکومت میں بحث شروع، جگاڑ میں لگے افسران 

Mon, 13 Mar 2017 01:36:04    S.O. News Service

لکھنؤ:12/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں حکومت کے تبدیل ہوتے ہی نئے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری پر بحثیں شروع ہو گئی ہے۔ وہیں عہدہ حاصل کرنے کے لیے افسر ان بھی اپنے قریبی لیڈروں کے ذریعہ جگاڑ میں مصروف ہوگئے ہیں، کئی افسران کو تو بی جے پی دفتر کے باہر بھی دیکھا گیاہے۔غور طلب ہے کہ صوبے میں مبینہ بڑھتے جرائم اور خواتین کے استحصال کی وارداتیں نہ رکنے پر بی جے پی نے ڈی جی پی جاوید احمد کو ہٹانے کے لیے حکومت سے کہا ہے، لیکن وہ اپنی اچھی گرفت کی وجہ حکومت میں بنے رہے۔واضح رہے کہ بی جے نے کہا تھا کہ یوپی میں اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو بہتر قانون وانتظام ان کی پہلی ترجیح ہوگی، ایسا ہوا بھی اور اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے اور بی جے پی نے مکمل اکثریت سے ریاست میں اپنی حکومت بنا نے کی راہ ہموار کرلی۔اتوار کو نئے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری پر بحث بھی تیز ہو گئی ہے۔ہفتہ کو دارالحکومت میں واقع بی جے پی کے دفتر میں کئی ایسے انتظامی اور پولیس افسر ان بھی مبارک دینے کے لیے پہنچ گئے۔اس سے یہ قیاس آرائیاں بھی لگائی جا رہی ہیں کہ افسر ان عہدے کے لیے اپنے قریبی لیڈروں سے جگاڑ کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ یوپی کی نئی حکومت کسے چیف سکریٹری اور کسے ڈی جی پی بناتی ہے، ساتھ ہی جرائم پر کتنا لگام لگاپاتی ہیں؟


Share: