لکھنؤ:19/مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آرسی)نے 26/مارچ سے میٹرو ٹرین چلانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے۔وہیں صوبے میں میٹرو ٹرین کا آپریشن اب نئی حکومت کے اجازت کے بعد ہی ہوگا۔ایل ایم آرسی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آرسی)نے 26/مارچ سے میٹرو ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔وہیں میٹرو کے آپریشن کی تاریخ اب نئی حکومت کو طے کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آرڈی ایس او کا سیکورٹی معیار پر تجربہ مکمل ہو گیا ہے، اس کی رپورٹ پر ریلوے کی وزارت سے اجازت کا انتظار ہے۔سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے ڈریم پروجیکٹ لکھنؤ میٹرو کا افتتاح پہلے ہی کر دیا تھا، لیکن سیکورٹی کے معیار کی جانچ اور وزارت ریل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ابھی عوام کے لیے میٹرو ٹرین کا افتتاح نہیں ہو سکا ہے۔ٹرانسپور ٹ نگر سے چارباغ تک تقریبا آٹھ کلومیٹر کی مسافت میں بنے آٹھ اسٹیشنوں پر آرڈی ایس او نے سیکورٹی کے تمام معیار کا ٹیسٹ کیا، ٹریک پر مسافر وں کے بوجھ کے برابر ریت کی بوریاں لاد کرفی گھنٹہ 90کلومیٹر کی رفتار سے دوڑایا گیا۔پانی سے بھیگی پٹریوں پر میٹرو کو چلاکر دیکھا گیا، اس کے علاوہ سگنل، الیکٹرک، بریکنگ وغیرہ کے معیار کے ٹیسٹ میں میٹرو کو کھرا پایا گیا۔تمام ٹیسٹ آرڈی ایس او نے ایل ایم آرسی کے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیا۔اسٹیشنوں پر ٹکٹنگ اور دیگرسہولیات کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فی الحال حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے ایل ایم آرسی کی طرف سے میٹرو کے کمرشیل آپریشن کی ممکنہ تاریخ 26/مارچ شک کے باد ل ہے۔باقی ہفتے بھر میں میٹرو کے پیشہ ورانہ آپریشن کا افتتاح ہونا بہت مشکل لگ رہا ہے۔ادھر، میٹرو کے افسر برائے رابطہ عامہ امت شریواستو نے بتایا کہ طے تاریخ پر میٹرو کا آپریشن شروع کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ساتھ ہی نئی حکومت کے فیصلے کے تحت آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔