ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈرڈ کے اسٹرائیکر فرنانڈو ٹوریس کے سر میں لگی چوٹ ، میدان پر ہوئے بے ہوش

میڈرڈ کے اسٹرائیکر فرنانڈو ٹوریس کے سر میں لگی چوٹ ، میدان پر ہوئے بے ہوش

Sat, 04 Mar 2017 12:09:12    S.O. News Service

میڈرڈ،3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایٹلے ٹکو میڈرڈ کے اسٹرائیکر فرنانڈو ٹوریس کل یہاں ڈیپورٹیو لا کرونا کے خلاف 1-1سے ڈرا پر ختم ہوئے میچ کے دوران سرمیں چوٹ لگنے سے میدان پر بے ہو ش ہو گئے اور انہیں اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے32سالہ ٹوریس اور ڈیپورٹکو کے الیکس برگان ٹنوس کے سر آپس میں ٹکرا گئے، اس سے ٹوریس کے سر کے پچھلے حصے میں چوٹ لگی اور وہ دھڑام سے نیچے گر گئے۔ایسا لگ رہا تھا کہ وہ چوٹ لگنے کے فورا بعد ہی بے ہو ش ہو گئے تھے۔اٹیلیٹکو نے بیان میں کہاکہ فرنانڈو ٹوریس کے دماغ میں چوٹ لگی ہے اور انہیں ٹیسٹ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کی حالت ابھی مستحکم ہے۔میچ کے آخری لمحات میں ان کے سر میں چوٹ لگی اور انہیں فورا ہی ایمولینس سے اسپتا ل لے جایا گیا، یہ اسٹرائیکر ابھی اسپتا ل میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے گا۔ٹوریس جب میدان پر گرے تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فورا ہی طبی مدد کے لیے کہا۔اٹیلیٹکو کے ڈیفنڈر جوس ماریا گمینج کافی گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور وہ وہ رونے لگے، ٹوریس کو جب میدان سے باہر لے جایا جا رہا تھا ،تو ڈیپورٹو کے مداح بھی اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو گئے۔اٹیلیٹکو کے کھلاڑی فلپ لوئس نے کہاکہ ہم سب گھبرا گئے تھے، ابھی تک ہمیں جو خبریں ملی ہیں وہ اچھے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ فرنانڈو ٹھیک ہے۔


Share: