منگلورو 8؍مارچ (ایس او نیوز) رات دیر گئے تھوکٹو کے علاقے میں ایک ہائی ٹینشن الیکٹرک وائر دکان کو چھو جانے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارا ساز وسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ آگ ممبئی کے بدرالدین کی دکان بامبے کاٹن بازار میں لگی تھی۔یہ دکان اس علاقے میں گزشتہ دو سال سے قائم تھی۔آتشزنی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیااور آگ بجھانے کی پوری کوشش کی۔ اس کے باوجود نقصان کا اندازہ 15لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے اندر تھوکٹو میں آتشزنی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ سب سے پہلے شرپسندوں نے سی پی آئی ایم کے دفتر میں آگ لگائی تھی، دوسرے واقعے میں ریلوے ٹریک کے قریب دو دکانیں جل گئی تھیں۔ تیسراآگ لگنے کا معاملہ کرناٹکا بینک کی شاخ میں پیش آیا تھا۔ اورا ب یہ چوتھا حادثہ سامنے آیا ہے۔