ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میزورم میں زمین کا تودہ گرنے سے 2 لوگوں کی موت 

میزورم میں زمین کا تودہ گرنے سے 2 لوگوں کی موت 

Fri, 29 Jul 2016 18:39:38    S.O. News Service

ایزل ، 29؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )میزورم-میانما سرحد پر نگر گاؤں میں ایک گھر کے لینڈسلائڈنگ کی زد میں آ جانے سے ایک خاتون اوراس کی تین سالہ بیٹی کی موت ہو گئی اور6 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے آج بتایا کہ کل رات مٹی کا تودہ گرنے کے بعد گاؤں والوں نے ملبے سے دنسیان موانگی(42)اور اس کی بیٹی کو نکالا ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی سب سے چھوٹی بیٹی جو صرف تین ماہ کی ہے، محفوظ ہے۔6زخمیوں میں سے ایک لالت لانتھنگا ایک رضاکارانہ بچاؤ کارکن ہے جو شدید زخمی ہو گیا ہے اور اس ایزل سول اسپتال لایاگیاہے۔پولیس نے بتایاکہ دودنوں تک گاؤں میں موسلادھاربارش کے بعدنگورمیں9 خاندانوں اپناگھربارچھوڑکردوسرے مقام پرچلے گئے ہیں ۔
 


Share: