ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / میری دختر کے اسقاط حمل کے متعلق مجھ پر الزامات غلط: سی ایم ابراہیم

میری دختر کے اسقاط حمل کے متعلق مجھ پر الزامات غلط: سی ایم ابراہیم

Fri, 06 Jan 2017 22:36:15    S.O. News Service

بنگلور:6/جنوری(ایس او نیوز)سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر سی ایم ابراہیم نے ان کی دختر عفہ کے اسقاط حمل کے سلسلے میں ان پر لگائے جارہے الزامات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی دختر کے اسقاط حمل کے پیچھے جو بھی ملوث ہے اسے قانون کے مطابق سخت سزاملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں ہوسکتا ہے کہ ملزمین جھوٹ بول کر بچ جائیں،لیکن خدا کے سامنے ان لوگوں کی بخشش ہرگز نہیں ہوگی۔ سی ایم ابراہیم نے کہاکہ سیاسی میدان میں اور عوامی زندگی میں رہنے والے لوگوں پر الزامات اور جوابی الزامات فطری ہیں۔ اسی لئے اس سلسلے میں وہ کسی بھی طرح کا تبصرہ کرکے توہین عدالت کا مرتکب بننا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ ان پر الزام ان کی دختر نے ہی لگایا ہو، لیکن سچائی سامنے آنے کے بعد اسے بھی اپنی غلطی کا احساس ضرور ہوگا۔


Share: