ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / میری حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی:پاریکر

میری حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی:پاریکر

Sat, 18 Mar 2017 02:03:46    S.O. News Service

پنجی:17/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوا اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے ایک دن بعد وزیر اعلی منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ان کی حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی۔پاریکر نے کہا کہ سوال پوچھے جا رہے ہیں کہ اگلے پانچ سال تک حکومت کس طرح چلے گی؟ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ اتحادی ساتھیوں کے درمیان تیار شدہ  ایجنڈے کو اہمیت دی جائے گی۔آئی آئی ٹی ڈگری یافتہ 61سال کے پاریکر نے کل ایوان میں اکثریت ثابت کی تھی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے 12ممبران اسمبلی کے علاوہ انہیں گوا فارورڈ پارٹی کے تین، مہاراشٹروادی گوماتک پارٹی کے تین، تین آزاد امیدوار اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے بھی ایک رکن اسمبلی کی حمایت حاصل تھی۔کانگریس ممبر اسمبلی بسوجت چتیرج رونے کی ووٹنگ کے دوران موجود نہیں رہنے کی وجہ سے 40ممبران اسمبلی والے ایوان میں کانگریس ممبران اسمبلی کی تعداد گھٹ کر 16رہ گئی۔رونے نے بعد میں گوا اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔یہ چوتھی بار ہے جب پاریکر نے گوا میں وزیر اعلی کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی ہے،اگرچہ پہلے کسی بھی موقع پر وہ اپنی میعاد مکمل نہیں کر سکے۔پاریکر نے آج ریاستی سیکریٹریٹ میں اپنی کابینہ کی پہلی میٹنگ کی۔

 


Share: