ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میرا کردار دباؤ بنانے کاتھا،میں نے اچھامظاہرہ کیا:امت مشرا

میرا کردار دباؤ بنانے کاتھا،میں نے اچھامظاہرہ کیا:امت مشرا

Thu, 28 Jul 2016 19:30:29    S.O. News Service

 

جمائیکا ، 28؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی اسپنر امت مشرا نے پہلے ٹیسٹ میں بھلے ہی زیادہ وکٹ نہیں چٹکائے ہوں لیکن اس لیگ اسپنر نے کہا کہ انہوں نے ایک سرے سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں پر دباؤ بنا کر اپنا کردار اچھی طرح نبھایا۔مشرا نے پہلی اننگ میں دو وکٹ چٹکائے جبکہ دوسری اننگ میں ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے۔اشون نے سات وکٹ لیا جس سے ہندوستان نے اننگ اور 92رنوں سے بڑی جیت درج کر سیریز میں 1.0سے سبقت بنالی ۔ہریانہ کے اس لیگ اسپنر نے کہاکہ ہم سب کوشش کرکے اچھی گیندبازی کر سکتے ہیں اور میں بس یہی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔وکٹ حاصل کرنا آپ کے ہاتھوں میں نہیں ہوتا، کبھی کبھار شراکت دا ری بن جاتی ہے اور آپ کو ہر سرے سے دباؤ بنانا ہوتا ہے۔مشرا نے ہندوستان کی پہلی اننگ میں نصف سنچری بنائی تھی ۔انہوں نے کہا، اس لیے میں نے ایک سرے سے یہی کرنے کی کوشش کی جبکہ دیگر گیندباز دوسرے سرے سے وکٹ حاصل کر تے رہے۔پہلی اننگ میں یہ کام تیز گیند بازوں نے کیا جبکہ دوسری اننگ میں اشون نے۔اس وقت میرا کردار دباؤ بنائے رکھنے اور گیندبازی کرتے رہنے کیا تھا ،امید ہے کہ میں اگلے میچ میں کچھ اور وکٹ حاصل کروں گا۔مشرا نے کہاکہ اشون کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے ہم نے 100سے زیادہ رنوں کی شراکت داری نبھائی جس سے ہم 550سے زیادہ کا اسکور بنا سکے۔اس لیے اس سے بھی ویسٹ انڈیز پر اضافی دباؤ بن گیا تھا، جیسا کہ میں نے کہا، یہ متحدہ کوشش تھی اور میں نے پہلے ٹیسٹ میں جو کچھ بھی کیا، اس سے میں مکمل طور پر مطمئن ہوں۔اس لیگ اسپنر نے کہا کہ فی الحال میں لے میں ہیں اور سب کچھ صحیح سمت ہو رہا ہے ۔ہمیں آگے اسی لے میں بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سبقت بنا کر کافی حوصلہ افزا تھی لیکن کھلاڑیوں کو خود پر ضبط بنائے رکھنا ہوگا۔مشرا نے کہاکہ ہم جیت کے بعد بہت زیادہ پرجوش تھے۔یہ متحدہ کوشش تھی اور ہم نے ہر شعبہ بلے بازی ، گیندبازی ، فیلڈنگ اور کیچ لینے میں ہر جگہ، کافی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن ہمیں اب اسے بھولنا ہوگا اور مکمل طور پر اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ہماری کوشش اب اس جیت سے آگے بڑھ کر آئندہ میچ اور بچی ہوئی سیریز میں اچھی کارکردگی کاسلسلہ جاری رکھنے کا ہوگا۔


Share: