نئی دہلی، 17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ضروری سامانوں کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے مسئلے پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے کانگریس 20جولائی کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرے گی۔کانگریس لیڈروں نے بتایا کہ احتجاج کا آغاز جنتر منتر سے ہوگا جہاں کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے اتحادی پارٹیاں خواتین کانگریس، سروس کی ٹیم، ہندوستانی یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے سربراہ جمع ہوں گے اور پھر پارلیمنٹ تک مارچ کیا جائے گا۔اس وقت پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس چل رہا ہوگا۔خواتین کانگریس کی صدر شوبھا اوجھا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دو سال سے حکومت چلا رہے ہیں،اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے مہنگائی میں کمی لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ ضروری سامانوں کی قیمتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور لوگوں کے لئے دو وقت کی روٹی جوڑنا مشکل ہو گیا ہے۔
اوجھا نے صحافیوں کو بتایا کہ مہنگائی سے نمٹنے میں بی جے پی حکومت کی ناکامی کی مخالفت کرنے کے لئے کانگریس کے ہماری تمام اتحادی پارٹی پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے اور جنتر منتر پر مظاہرہ کریں گے۔ یوتھ کانگریس کے صدر امرندر سنگھ راجا برار نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم، جنہیں لاکھوں کی توقعات پوری کرنے کے وعدے پر عوام نے اقتدار سونپا، اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔برار نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں بڑھ رہی ہیں،کھانے پینے کی قیمت بڑھ رہی ہے،ہم اس مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کریں گے کیونکہ یہ لوگوں کی کمر توڑ رہا ہے۔اس درمیان کانگریس کی جموں و کشمیر یونٹ نے کشمیر وادی میں پتھراؤ کرنے والوں سے نمٹنے میں سکیورٹی کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ملک مکمل طور سیکورٹی فورسز کے پیچھے کھڑا ہے۔ریاست کانگریس کے لیڈران نے جموں میں ایک بیان جاری کرکے کہا کہ علیحدگی پسندوں اور پتھراؤ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے میں ہم سیکورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کرتے ہیں،لوگ سیکورٹی فورسز اور بری فوج کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔