ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہاندی کو لے کر چھتیس گڑھ اور اڑیسہ کے درمیان اٹھے تنازعہ پر سپریم کورٹ سماعت کو تیار 

مہاندی کو لے کر چھتیس گڑھ اور اڑیسہ کے درمیان اٹھے تنازعہ پر سپریم کورٹ سماعت کو تیار 

Fri, 24 Mar 2017 19:07:35    S.O. News Service

نئی دہلی: 24/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاندی کو لے کر چھتیس گڑھ اور اڑیسہ کے درمیان اٹھے تنازعہ کے معاملے کو لے کر اڑیسہ حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔اس پر اڑیسہ حکومت نے سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کیاہے۔اڑیسہ حکومت کی جانب سے سینئر وکیل ہریش سالوے کے مطالبے پر سی جے آئی جے ایس کھیہر نے سماعت کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس دوران چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے وکیل اتل جھا بھی موجود تھے۔عرضی میں اڑیسہ حکومت نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاندی کی بہتی لہر پر چل رہے تعمیراتی کاموں پر روک لگائی جائے۔اس سے پہلے تعمیراتی کام کو روکنے کی اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی اپیل کو چھتیس گڑھ حکومت نے ٹھکرا دیا تھا۔


Share: