ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاراشٹر مانسون سیشن :دوسرے دن بھی عصمت دری معاملہ اٹھا

مہاراشٹر مانسون سیشن :دوسرے دن بھی عصمت دری معاملہ اٹھا

Tue, 19 Jul 2016 18:55:03    S.O. News Service

اپوزیشن نے پہنی سیاہ پٹی، نابالغہ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے پر بحث کا مطالبہ

ممبئی،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)احمدنگر ضلع کے کوپرڈی گاؤں میں 15سالہ ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کا معاملہ مہاراشٹر اسمبلی میں آج دوسرے دن بھی گونجا اور اپوزیشن کے ارکان نے اس جرم کی مذمت کرنے کے لئے سیاہ پٹی پہنی۔احمد نگر کے کوپرڈی میں گزشتہ ہفتے تین لوگوں نے ایک لڑکی کو ریپ کرکے اس کو قتل کر دیاتھا۔سیاہ پٹی پہنے اپوزیشن کانگریس اور این سی پی ممبران اسمبلی نے مانسون اجلاس کی کارروائی آج دوسرے دن شروع ہوتے ہی ایوان کے دیگر تمام کام کاج کو درکنار کرکے عصمت دری کی اس واقعہ پر بات چیت کرنے کی مانگ کی۔وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بھی کہا کہ تکنیکی معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے فوری طور پر ایک بحث ہونی چاہئے۔سابق اسمبلی اسپیکر دلیپ ولسے پاٹل نے دعوی کیا کہ اس واقعہ نے اتنا خوف پیدا کر دیا ہے کہ لڑکیوں نے اسکول جانا بند کر دیا ہے۔کانگریس کے ایک لیڈر نے اسمبلی کے باہر کہا کہ اگر اسمبلی صدر ہربھا بانگڑے کوپرڈی اجتماعی عصمت دری کے معاملے پر بحث کی اجازت نہیں دیتے ہیں، تو اپوزیشن ان کے خلاف عدم اعتمادکی تجویز لا سکتا ہے۔مشتعل لوگوں کی طرف سے مجرموں کی گرفتاری کی مانگ کو لے کرمظاہرہ کرنے اور سڑک میں خلل ڈالنے کے بعد کشیدگی کم کرنے کے لئے کوپرڈی میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان کو 13جولائی کو ہوئے اس واقعہ کے بعد مقامی کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا تھا۔


Share: