ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مکمل شراب بندی کا مطالبہ دیہی علاقوں تک پہنچا، مشتعل خواتین سڑکوں پراتریں 

مکمل شراب بندی کا مطالبہ دیہی علاقوں تک پہنچا، مشتعل خواتین سڑکوں پراتریں 

Sat, 25 Mar 2017 02:19:25    S.O. News Service

وارانسی:24/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صوبے میں حکومت بدلتے ہی ضلع میں شراب بندی کا پرزور مطالبہ اٹھنے لگا ہے،شراب کی دکانوں اور ٹھیکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا دائرہ شہر سے نکل کر ضلع کے دیہی علاقوں میں بھی پھیل گیا ہے۔شہر کے ساتھ دیہی علاقے میں بھی آدھی آبادی نے خود مخالفت مظاہرے کی کمان سنبھال لی ہے۔جمعہ کو ضلع کے دیہی علاقے روہنیا تھانہ علاقے کے لٹھیا اور راجاتالاب کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے آدرش سانسد گاؤں ناگے پور کی خواتین نے بھی شراب کی کھلی دوکانوں کے خلاف اشتعال انگیز مظاہرہ کیا۔اس دوران خواتین نے وزیر اعظم اور صوبے کے وزیر اعلی آدتیہ یوگی سے وارانسی میں گجرات کے طرز پر شراب بندی کا مطالبہ کیا،بڑی تعداد میں خواتین کے مشتعل ہجوم دیکھ کر شراب کی دکانوں کے ملازمین فرار ہوگے۔ادھر مسلسل تیسرے دن مڑواڈیہ تھانہ علاقے کے ناتھوپر اور پہاڑی ککرمتتا اور لہرتارا میں شراب کی دوکانیں خواتین نے بند کرا دی۔اس سے پہلے اعلان شدہ پروگرام کے تحت راجاتالاب میں واقع سرکاری ڈاک بنگلہ احاطے میں لوک کمیٹی کے بینر تلے اراجی لائن، سیواپور بلاک ناگے پور سمیت درجنوں گاؤں کی سینکڑوں خواتین اور اپنی حامی گروپ سے جڑی خواتین نے شراب بندی کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے خواتین پورے راجاتالاب مارکیٹ میں جلوس نکالا۔یہ دیکھ کرشراب کی کھلی دوکانیں بند ہوگئی۔خواتین کے جلوس مظاہرے سے وارانسی- الہ آباد ہائی وے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی،پورے قصبے کے گھومنے پھرنے کے بعد واپس ڈاک بنگلہ احاطے پہنچی خواتین نے وزیر اعظم سے پورے صوبے میں مکمل شراب بندی کا مطالبہ کیا،ساتھ ہی شراب سے گھر خاندان کو ہونے والے مسائل کو واشح طریقے سے بتایا۔


Share: