بغدادیکم مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق میں ایک فوجی کمانڈر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ عراقی فوج نے داعش تنظیم کے گڑھ موصل سے باہر نکلنے کے آخری مرکزی راستے کو بھی منقطع کر دیا ہے اور شمال مغرب سے شہر پہنچنے کے راستوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔عراقی فوج کے نائنتھ آرمرڈ بریگیڈ کے میجر جنرل نے بتایا ہے کہ اْن کا بریگیڈ شمال مغربی سمت سے موصل میں داخل ہونے والے مرکزی راستے بواب الشام سے محض ایک کلو میٹر کی دوری پر ہے۔موصل شہر میں مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ وہ کل منگل کے روز سے بواب الشام کے نزدیک ہائی وے پر آمد و رفت میں کامیاب نہیں ہو سکے۔یہ راستہ موصل کو تلعفر کے ساتھ ملاتا ہے جو شام کی سرحد کی سِمت 60 کلومیٹر مغرب میں داعش کا آخری گڑھ ہے۔