ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / موسم نامی پروجیکٹ کے لیے60,039,297روپئے کی رقم منظور:ڈاکٹرمہیش شرما

موسم نامی پروجیکٹ کے لیے60,039,297روپئے کی رقم منظور:ڈاکٹرمہیش شرما

Tue, 07 Aug 2018 00:57:13    S.O. News Service

نئی دہلی:6/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موسم نامی پروجیکٹ کے لیے مال 2018-19 اور 2019-20 کے لئے 60,039,297 روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے، جس میں سے 2,80,95,532 روپئے 2018-19 اور 3,19,43,765 روپئے 2019-20 کے لئے ہیں۔ اس پروجیکٹ پر 2017-18 اور 2018-19 کے پہلے تین مہینوں میں 16,75,614 روپیے خرچ کیے گئے ہیں۔ موسم نامی پروجیکٹ وزارت ثقافت کی ایک پہل ہے، جس کا نفاذ بطور نوڈل ایجنسی ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مہم میں تحقیقی تعاون اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) دیتی ہے اور نیشنل میوزیم اس کا معاون ادارہ ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد کثیر رخی بحر ہند کی دنیا سے متعلق تلاش و جستجو کا کام کرنا ہے۔ یہ آثار قدیمہ اور تاریخی تحقیقات میں تطابق قائم کرنے کا کام کرتا ہے، تاکہ بحرہند میں ثقافتی تنوع، تجارتی اور مذہبی تبادلہ خیالات کو دستاویزی شکل دی جاسکے۔ اس پروجیکٹ کا کلیدی مقصد ایسے مقامات کی نشان دہی کرنا ہے جسے یونیسکو کی عالمی وراثتی فہرست میں جگہ دلائی جاسکے۔ موسم پروجیکٹ کے تحت جن 39 ملکوں کی فہرست کی نشان دہی کی گئی ہے وہ حسب ذیل ہیں۔مالی سال2018-19 اور 2019-20 کے لئے کارروائی منصوبے کا آغاز کیا جاچکا ہے، جس میں مخصوص قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں میں بین الاقوامی ورک شاپ کا قیام، یونیسکو کے صدر دفتر پر تقریبات کا اہتمام، ویب پلیٹ فارم کی تخلیق، علاقائی تربیتی پروگرام اور ٹرانس بارڈر نامزدگی کے لئے ممکنہ فہرست تیاری شامل ہیں۔یہ اطلاع ثقافت (آزادانہ چارج) اور ماحولیات، جنگلات، نیز آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج لوک سبھا میں ایک غیرستارہ شدہ سوال کے جواب میں دی۔


Share: