ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی کی نصیحت : لیڈران بجٹ سیشن میں مثبت مباحثہ کریں:

مودی کی نصیحت : لیڈران بجٹ سیشن میں مثبت مباحثہ کریں:

Fri, 01 Feb 2019 02:10:04    S.O. News Service

نئی دہلی:31/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو تمام ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا استعمال مثبت مباحثہ کے لئے کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو ایوان کے مباحثہ میں حصہ نہیں لیتے، ان کے تئیں سماج میں ناراضگی پیدا ہوتی ہے۔ مودی نے سیشن شروع ہونے سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ عوام میں بیداری ہے اور عوام ایوان کی کارروائی کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ:’ چھوٹی چیزیں بھی عام آدمی تک پہنچتی ہیں، جن لوگوں کی بحث میں دلچسپی نہیں ہے،سماج میں ان کے خلاف ناراضگی بھی پیدا ہوتی ہے ‘۔ مودی نے کہاکہ:’ مجھے امید ہے کہ ممبران پارلیامنٹ عوام کے جذبات کوملحوظ رکھیں گے اور سیشن کا’ مثبت ‘استعمال کریں گے اور مباحثہ میں حصہ لیں گے جس سے پارلیمنٹ کو فائدہ ملے گا، حکومت اور عوام کو فائدہ پہنچے گا ،نیز اس کا درست استعمال ہو سکے گا‘۔انہوں نے کہا کہ:’ ان کی حکومت کا منتر ہے’’ سب کا ساتھ، سب کاوکاس‘‘یہی نظریہ پارلیمنٹ میں نظر آناچاہیے‘۔مودی نے کہاکہ :’ ہم تمام معاملات پر بات چیت کرنے کے تیار ہیں ۔ 


Share: