ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی کی قیادت میں نامور لوگوں کو مقرر کرنے پر غور کر سکتی ہے: حکومت 

مودی کی قیادت میں نامور لوگوں کو مقرر کرنے پر غور کر سکتی ہے: حکومت 

Thu, 26 Jul 2018 01:17:22    S.O. News Service

نئی دہلی :25/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے آج بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی کمیٹی کی طرف سے لوک پال سرچ کمیٹی کے رکن کے طور پر غور کرسکتی ہے ۔لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے اس کی اطلاع دی۔لوک پال اور لوک آیکت ایکٹ 2013 میں وجود میں آیا تھا۔ اس میں اینٹی کرپشن سیکشن کے طور پر مرکز میں لوک پال اور ریاستوں میں لوک آیکت کے نفاذ کی تجویز رکھی گئی تھی ۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کی تین میٹنگ اس سال بالترتیب1 مارچ، 10 اپریل اور 19 جولائی کو ہوئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کو سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر صدر رام ناتھ کووند نے ہندوستان کے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی کو کمیٹی میں نامور قانون داں کے طور پر نامزد کیا۔سنگھ نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے تجویزدی ہے کہ سرچ کمیٹی کے رکن کے طور پر قانونی دفعات کو پورا کرنے والے نامور لوگوں کے نام پر اگلی میٹنگ میں غور کیا جائے گا ۔ 


Share: