میلبورن،8؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر روڈنے ہاگ نے یہ کہہ کر نئے تنازعہ کو جنم دے دیا ہے کہ عظیم ترین بلے باز ڈان بریڈمین موجودہ دور میں اتنے کامیاب نہیں ہوتے جتنے اپنے کیریئر میں رہے تھے۔ہاگ نے کہا کہ بریڈمین آج کے وقت میں 99. 94 کے اوسط سے رنز نہیں بنا سکتے تھے۔انہوں نے سین ریڈیو سے کہاکہ یہ اشتعال انگیز ہے۔ اعداد و شمار یہی کہتے ہیں کہ 1920 سے 1950 کے درمیان بلے بازی کرنا آج کے مقابلے میں آسان تھا، مجھے نہیں لگتا کہ بریڈمین آج کے دور میں 99 کے اوسط سے رن بنا سکتے۔70 اور 80 کی دہائی میں آسٹریلیا کے لیے کھیل چکے ہاگ نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ سر ڈونالڈ بریڈمین کا اوسط 99 94. ہوتا۔