ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منی لاڈرنگ کیس :دگ وجے نے حکومت پر انتقام کی کارروائی کا الزام لگایا

منی لاڈرنگ کیس :دگ وجے نے حکومت پر انتقام کی کارروائی کا الزام لگایا

Sat, 23 Jul 2016 19:40:50    S.O. News Service

پنجی23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے خلاف بلیک منی کا معاملہ مرکزی حکومت کی ’’انتقامی کارروائی‘‘ہے۔کانگریس کی مقامی یونٹ کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے سنگھ نے گوا سے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اگریہ بلیک منی ہے تو ہر ریاست حکومت کے خلاف استغاثہ چلایاجاناچاہئے۔بھوپندر ہڈا کو پریشان کرنے کے لئے انتقام کی کارروائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اس سال کی ہریانہ ریاست کی ایف آئی آر کا نوٹس لیتے ہوئے انسدادبلیک منی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایک مجرمانہ معاملہ درج کیا ہے ۔


Share: