ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منگلوروجیل کے اندر گانجہ پہنچانے کی کوشش میں ایک خاتون گرفتار

منگلوروجیل کے اندر گانجہ پہنچانے کی کوشش میں ایک خاتون گرفتار

Fri, 19 Aug 2016 20:31:55    S.O. News Service

منگلورو 19؍اگست (ایس او نیوز)اپنے کپڑوں کے اندرگانجہ چھپاکرمنگلورو جیل کے قیدی کو پہنچانے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو سنٹرل انڈسٹریل فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔گرفتارشدہ خاتون کا نام فاطمہ (۲۱ سال) بتایا جاتا ہے جس نے آصف نامی قیدی کو گانجہ پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے پاس سے برآمد گانجے کی قیمت ۲ ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔برکے پولیس نے فاطمہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ فاطمہ کا شوہرعبدالرحیم کچھ عرصے تک گانجہ فروشی کے الزام میں جیل میں بند تھا اور حال ہی میں وہ رہا ہوکر باہر آیا ہے۔
 


Share: