منگلورو 15؍اگست (ایس او نیوز)محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے تحت چلنے والے پوسٹ میٹرک طلباء کے ہاسٹل میں قیام پذیر پی یو سی سال اول کے طالب علم ہرش ایچ سی (۱۶سال) اچانک لاپتہ ہوجانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔10؍اگست سے لاپتہ اس طالب علم کے بارے میں شک جتایا جارہا ہے کہ کہیں کسی نے اس کا اغوانہ کرلیا ہو۔