منگلورو 10؍مارچ (ایس او نیوز)سٹی کرائم برانچ نے نوفل نامی ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دو ملزمین کو پمپ ویل علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق گرفتار شدگان کے نام شیورام رائے (۴۵سال) اور سوشن رائے عرف پپّو(۲۹سال) ہے۔
کہتے ہیں کہ نوفل ابراہیم اور دونوں ملزمین پہلے آپس میں دوست تھے، لیکن گانجہ کی فراہمی اور فروخت کے سلسلے میں ان کے درمیان رنجش پیدا ہوگئی اور وہ ایک دوسرے کے دشمن ہوگئے۔ ۷مارچ کو شام کے وقت ان دونوں نے نوفل پر چاقو سے حملہ کرنے کے علاوہ وکٹ سے بھی اس کی پیٹائی کردی۔شیورام ایک عادی مجرم ہے اورگزشتہ بیس برس قبل اس پر قتل، عمد قتل اور دیگر جرائم کے ۷معاملات درج تھے،پولیس نے اس کی راؤڈی شیٹ بھی تیار کررکھی ہے۔ان دونوں ملزمین کو اگلی کارروائی کے لئے کنکناڈی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا ہے۔