منڈگوڈ15؍اگست (ایس او نیوز)پچھلے کچھ دنوں پہلے یہاں سرسی روڈ پر واقع ایک مکان میں چوری کی واردات میں ملوث 7ملزموں کو گرفتار کرنے اور ان کے پاس سے 2لاکھ روپے کا مسروقہ مال بر آمد کرنے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چوروں کی اس ٹولی میں ایک نو عمر لڑکا بھی شامل ہے۔
گرفتار شدہ ٹولی میں شامل چوروں کے نام ابراہیم نور احمد شیخ، بشیر احمد قاسم صاب، کریم خا ن ہمت خان، ربانی محبوب صاب، ملک جان شبیر احمد، سلیم سرور خان بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے بچے کانام ظاہر نہیں کیا ہے۔
مبینہ طور پر 8اگست کو سرسی روڈ پر واقع پیشے سے ٹیچر نارائن ایشور کے گھر پر دن دہاڑے اس وقت چوری کی واردات انجام دی گئی تھی جب مذکورہ گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔چوروں نے گھر میں موجود سونے کے زیورات کے علاوہ دیگر اشیا ء پر اپنا ہاتھ صاف کردیاتھا۔مالک مکان کی شکایت پر تحقیقات کرتے ہوئے منڈگوڈ چوروں پر اس وقت شکنجہ کسنے میں کامیاب ہوگئی جب وہ لوگ چرائے گئے زیورات ہبلی کے بازار میں فروخت کرنے والے تھے۔