ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ممتابنرجی نے پولیس کو الرٹ رہنے کو کہا

ممتابنرجی نے پولیس کو الرٹ رہنے کو کہا

Sat, 13 May 2017 02:47:46    S.O. News Service

ہاؤڑہ:12/مئی(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پولیس کو آج ایک سخت پیغام دیتے ہوئے اس کو الرٹ رہنے اور کسی کی طرف سے فرقہ وارانہ فسادات کرنے کی کوشش کرنے پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ممتا نے ہاؤ ڑہ میں ایک انتظامی اجلاس میں کہا کہ پولیس کو ہمیشہ الرٹ رہنا چاہیے اور ہر واقعہ پر نظر رکھنی چاہیے،کسی بھی معلومات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اس کی سچائی کی جانچ کرنی چاہیے۔زمینی سطح کی اطلاع اکٹھا کرنے کے لیے پولیس کی تمام اکائیوں اور مقامی کلب کا استعمال کیا جانا چاہیے، باہر کے کچھ لوگ فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پولیس سے علاقے میں رہنے اور قانون وانتظام کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر کردار نبھانے کے لیے کہا۔ممتا نے انتظامیہ کو گزشتہ سال دسمبر میں دھولاگڑھ تشدد میں متاثرین کو دیئے گئے معاوضہ کے پیکیج پر ایک رپورٹ سونپنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہاکہ کافی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ دھولاگڑھ میں کچھ بھی نہیں کیا گیا، یہ پوری طرح جھوٹ ہے،وہ یہ حقیقت کیوں نہیں بتاتے کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا؟ حکومت کی جانب سے کتنے لوگوں کو معاوضہ دیا گیا؟انہوں نے کہا کہ ایک ٹیلی ویژن چینل نے دھولاگڑھ کے بارے میں یک طرفہ خبر دکھائی، اس نے حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ریاستی حکومت 2.5کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کے علاوہ دھولاگڑھ تشدد میں متاثر گھروں اور دکانوں کی  تعمیر نو کرا رہی ہے۔


Share: