ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ممبئی میں جنتا کرفیو مسلم علاقوں میں بھی صد فیصد کامیاب، کئی علاقوں میں اذانیں دی گئیں

ممبئی میں جنتا کرفیو مسلم علاقوں میں بھی صد فیصد کامیاب، کئی علاقوں میں اذانیں دی گئیں

Mon, 23 Mar 2020 11:35:55    S.O. News Service

ممبئی  23/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم مودی کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے نام پر جنتا کرفیو جو اعلان کیا گیا تھا   یہ کرفیو   پورے ملک میں کامیاب رہا ۔ تمام شہروں میں  کاروبار ٹھپ رہے، عوام الناس گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے نظر آئے اور مودی کی آواز کو لبیک کہنے میں ہرکوئی پیش پیش رہا۔

ذرائع نے خبردی ہے کہ ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقہ ناگپاڑہ ، مدنپورہ ، بھنڈی بازار ، محمد علی روڈ ،ماہم ، باندرا اور دیگر علاقوں  میں بھی جنتا کرفیو صد فیصد کامیاب رہا اس دوران مسلم تنظیموں نے ایک طرف  ضرورت مندوں میں کھانے کے پیکیٹ  تقسیم کئے   تو دوسری طرف  مختلف چوراہوں پر اذانیں دی گئیں ۔ساتھ ہی ساتھ طبی عملہ کی ستائش کیلئے شام پانچ بجے تالیاں بھی بجائی گئیں ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو  شب معراج  ہونے کی بنا پر ممبئی میں  مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی کو روزہ کھولنے کیلئے فروٹ و  دوسری اشیا   دستیاب نہیں ہو ئیں جس سے مسلمانوں میں پریشانی بھی  دیکھی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ رضا اکیڈمی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ جنتا کرفیو کے روز دوپہر میں ۳؍بجے سے ۴؍بجے کے درمیان اذانیں دی جائیں اور دعائیں کی جائیں ۔ عوام نے اس اپیل پر لبیک کہا اور پورے شہر کے گنجان مسلم آبادی والے  علاقوں میں اذان دی گئی جس میں بڑی تعداد میں نوجوان اور ضعیف لوگ شامل ہوئے ۔

شام5بجے کے وقت طبی عملہ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کیلئے لوگوں نے تالیاں بجائیں اور اُن کی خدمات کی ستائش کی۔ ایک طرف بعض جگہوں پر اللہ کے حضور میں  کرونا وائرس سے نجات کے لئے   دعائیں کی گئیں ،  تو  دوسری طرف کچھ جگہوں پر  لوگوں نے برتنوں کے ڈھکنوں کی آوازیں نکالتے ہوئے مودی  کی بات کی حامی بھی بھری۔


Share: