ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ممبئی میں بلٹ ٹرین پراجکٹ کے لیے ایک اینٹ بھی رکھنے نہیں دیں گے، راج ٹھاکرے کی وارننگ، ممبئی ریلوے انفراسٹر کچر کی پہلے درستگی کا مطالبہ

ممبئی میں بلٹ ٹرین پراجکٹ کے لیے ایک اینٹ بھی رکھنے نہیں دیں گے، راج ٹھاکرے کی وارننگ، ممبئی ریلوے انفراسٹر کچر کی پہلے درستگی کا مطالبہ

Sun, 01 Oct 2017 01:20:50    S.O. News Service

ممبئی: 30/ستمبر ( ایس او نیوز) مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس)کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ ممبئی میں اس وقت تک بھگڈر مچتی رہے گی جب تک اس شہر میں مہاجرین کی بہتات اُمڈتی رہے گی۔ راج ٹھاکرے نے انفنسٹن  ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز کی بھگڈر میں 22/افرادکی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ممبئی میں بلٹ ٹرین پراجکٹ کے لیے اس وقت تک ایک اینٹ رکھنے کی اجازت  نہیں دی جائے گی جب تک مقامی ریلوے  انفراسٹرکچر کو بہتر نہیں بنایا جاتا۔ ایم این ایس کے شعلہ بیان لیڈر راج ٹھاکرے جو ماضی میں بھی بیرونی مہاجرین کے بارے میں تلخ ریمارکس کے سبب کئی تنازعات کے شکار رہ چکے ہیں۔ دادر میں واقع اپنی رہائش گاہ ”کرشنا گنج“ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ  دیگر علاقوں سے مہاجرین کی  بھرمار کے سبب انفراسٹر کچر کی سہولتیں مفلوج و ناکارہ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرجے جے کالج میں آرٹس کی تعلیم کے لیے وہ دوسال تک ممبئی کی مضافاتی ٹرینوں میں سفر کرچکے ہیں۔  راج ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کے پسندیدہ احمدآباد -ممبئی بلٹ ٹرین پراجکٹ کی سخت مخالفت کی اور سوال کیا کہ  کیا ملک کو  ایک لاکھ کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے بلٹ ٹرین پراجکٹ کی ضرورت ہے یا پھر اس شہر کے سارے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ؟    ٹھاکرے نے بکھرتی وسکٹرتی ہوئی ریلوے خدمات پر خاموشی کے لیے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرت سومیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایم این ایس کے سربراہ نے کہاکہ ”جب کانگریس برسراقتدار تھی، یہ شخص ریلوے پلیٹ فارمس کی اونچائی ناپنے کے لیے جایا کرتاتھا لیکن وہ اب کہاں ہے جب بی جے پی زیر قیادت اقتدار میں اسے سانحے رونما ہورہے ہیں  ؟
 


Share: