ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملک کی سلامتی سیاسی موضوع نہیں:ارون جیٹلی

ملک کی سلامتی سیاسی موضوع نہیں:ارون جیٹلی

Sat, 18 Mar 2017 01:48:15    S.O. News Service

نئی دہلی:17/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع ارون جیٹلی نے ایوان میں اپوزیشن ارکان کے تنقیدی تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ملک کے فوجیوں کی تیاری سیاسی موضوع نہیں ہیں۔ جیٹلی نے کانگریس کے جیوتی سندھیا دفاع کے علاقے میں گزشتہ تین سال میں حکومت کی نہ تو کوئی پالیسی رہی اور نہ ہی کوئی نیت تھی، الزام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں کرناچاہئے۔ دہائیوں سے ملک میں کچھ اچھے انتظامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دفاع کی خریداری کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ ملک میں دفاعی افواج کے لئے بجٹ سے متعلق ضروریات سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ جیٹلی نے سال2017-18 کے لئے وزارت دفاع کے گرانٹ مطالبات پربحث میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لئے وسائل کی دستیابی ضروری ہے۔ جس کے لئے مختلف سطحوں سے آمدنی جمع کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں تاکہ دفاع کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔


Share: