ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملک میں 2014میں سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں نےکی خود کشی

ملک میں 2014میں سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں نےکی خود کشی

Fri, 05 Aug 2016 20:32:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )حکومت نے آج بتایا کہ ملک میں 2014میں سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں نے خود کشی کی تھی۔اس اعدادوشمارمیں5650کسانوں اور 6 ہزار سے زیادہ مزدوروں کی خود کشی کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں ۔وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے راجیہ سبھا میں کسانوں کے مسائل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کے اعدادوشمارکے حوالے سے کہا کہ 2014میں ملک میں کل ایک لاکھ 31ہزار 666لوگوں نے خود کشی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس تعدادمیں خود کشی کرنے والے کسانوں اور مزدوروں کی تعداد بھی شامل ہے۔وزیرنے بتایاکہ2014میں5650کسانوں اور 6 ہزار سے زیادہ مزدوروں نے خود کشی کی تھی۔


Share: