ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملک بھر میں ٹرک مالکان کی ہڑتال کا آغاز،تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم میں بے تحاشہ اضافہ کی مخالفت

ملک بھر میں ٹرک مالکان کی ہڑتال کا آغاز،تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم میں بے تحاشہ اضافہ کی مخالفت

Thu, 30 Mar 2017 22:13:21    S.O. News Service

بنگلورو:30/مارچ(ایس او نیوز) ٹرک مالکوں کی طرف سے تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم میں بے تحاشہ اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے کل سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیاہے، آدھی رات سے ان ٹرکوں کی ہڑتال شروع ہوجائے گی۔ کرناٹک کے سات لاکھ ٹرکوں سمیت جنوبی ہند کے 22/لاکھ ٹرک اس ہڑتال کا حصہ بنیں گے۔ ٹرک مالکان نے اپنے مختلف مطالبات کے سلسلے میں حکومت کو بارہا آگاہ کرایا ہے، لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی، اسی لئے ٹرک مالکوں نے کہا کہ اس ہڑتال سے راگی، چاول، دیگر اجناس ترکاریوں اور دیگر تمام ضروری اشیاء کی نقل وحمل متاثر ہوسکتی ہے اور لوگوں کو اس سے پریشانی کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ مالکان کی انجمن کے سکریٹری جی آر شنموگپا نے بتایاکہ ٹرک مالکوں کے مطالبوں کے سلسلے میں انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی سے بات چیت کی ہے، لیکن اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا۔ تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں عدم تعاون برقرار ہے، جس کے سبب انہوں نے ہڑتال کو بے مدت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے اگر یہی سلسلہ برقرار رہا اور انشورنس کے پریمیم کی رقم میں اضافہ پر بضد رہی تو آنے والے دنوں میں اس کے مزید اثرات سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے دس تا پندرہ فیصدپرانی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹادینے کی ہدایت جاری کی ہے، جس کی وجہ سے ٹرک مالکوں کو بھاری رقومات درکار ہیں۔ اس کے علاوہ انشورنس کی شرحوں میں بھی اضافہ کردیا گیاہے اور مرکزی حکومت اس بات پر زور دے رہی ہے کہ اس رقم کو جلد ادا کیا جائے۔ مرکزی حکومت اگر پریمیم کی رقم کو کم کرنے پر راضی ہوجائے تو اس مسئلے کو بلاتاخیر ختم کیاجاسکتاہے۔ اس دوران آج اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے مرکز سے نمائندگی کرنے کا یقین دلایا ہے، میٹنگ میں ٹول کی وصولی، سڑک حادثوں میں افراد کی موت پر معاوضہ کی ادائیگی اور دیگر امور پر غور وخوض کا یقین دلایا گیا۔


Share: