ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملائم سنگھ نے ہارکا ٹھیکرا کانگریس کے سرپھوڑا

ملائم سنگھ نے ہارکا ٹھیکرا کانگریس کے سرپھوڑا

Mon, 08 May 2017 02:28:32    S.O. News Service

مین پوری:7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی کراری شکست کے لیے کانگریس کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے ایس پی  سرپرست ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ان کے منع کرنے کے باوجود سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کانگریس سے اتحاد کیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری زندگی برباد کرنے میں کانگریس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔کانگریس نے ان پر کئی معاملے درج کرائے اور اکھلیش نے اسی کانگریس سے اتحاد کیا۔سماج وادی پارٹی عوام کی غلطی سے نہیں خود اپنی غلطی سے ہاری ہے۔شہید دھرمیندر یادو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے پروگرام میں آج کرہل کی گرام جونیسا آئے ملائم سنگھ نے شیو پال کے رام گوپال کو ’شکونی‘بتانے والے بیان کو صحیح بتاتے ہوئے کہا کہ شیو پال کو شکست دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، پیسہ بھی خرچ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس سے اتحاد ایس پی کی بری حالت کے لیے ذمہ دار ہے،ان کے منع کرنے پر بھی اکھلیش نے کانگریس سے اتحاد کیا۔ملائم نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، جھوٹ بول کر عوام کو ٹھگا، 15لاکھ روپے ہر ایک شخص کے اکاؤنٹ میں ڈالنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے، لیکن 15ہزار بھی کسی کے اکاؤنٹ میں آج تک نہیں پہنچے۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکن آپس میں مل پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں۔


Share: