کولکاتہ30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا سامنا کر رہی حکمران ترنمول کانگریس نے آج اپوزیشن پرجوابی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ لوگ ریاست میں اس طرح کے واقعات کوبھڑکارہے ہیں۔ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی نے الزام لگایاکہ ایک بالکل پرامن صورتحال ہوگئی ہے ۔قانون نظام بالکل درست ہے۔انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد سے ہمارے پارٹی کارکن اور کیڈر کے لوگوں پرحملے کئے جا رہے ہیں۔یہ اپوزیشن ہے جو ریاست میں تشدد بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔کلکتہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرسگات مرجیت طرف اپنے عہدے پربنے رہنے کی ہچکچاہٹ ظاہر کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر چٹرجی نے کہا کہ اگر وہ بنے نہیں رہناچاہتے ہیں تو ان کی جگہ کسی دوسرے شخص کی تلاش کی جائے گی۔پارتھ چٹرجی ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیربھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ بنے رہیں۔لیکن اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ہم ان کامتبادل تلاش کریں گے۔ہم انتخابات میں مصروف تھے توچیزیں آگے نہیں بڑھیں۔لیکن یہ عہدہ خالی نہیں رہے گا۔