ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مظفرنگر فساد متاثرین سے لوٹ مار

مظفرنگر فساد متاثرین سے لوٹ مار

Mon, 18 Jul 2016 19:43:36    S.O. News Service

مظفرنگر، 18؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )شاملی ضلع کے کاندھلہ شہر کے حمزہ کالونی میں 15مسلح افراد کے گروپ نے مظفرنگر فسادات کے دوران بے گھر ہوئے لوگوں سے لاکھوں روپے کی قیمت کی نقدی اور زیورات لوٹ لیا ۔پولیس نے آج بتایا کہ بدمعاشوں نے کل رات کوآزاد،مستقیم،نسیم، سمیع الدین، وحیدالدین، سوکا اور یامین کے اہل خانہ سے پیسے اور زیورات لوٹے۔اطلاع ملنے کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔2013میں مظفرنگر فسادات کے دوران بھاؤڑی، لاکھ اور لساڑھ گاؤں سے بے گھر ہوئے کئی خاندان کاندھلہ شہر میں رہ رہے ہیں ۔


Share: