ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال کافی کم: جاپانی وزیر دفاع کا بیان

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال کافی کم: جاپانی وزیر دفاع کا بیان

Sat, 18 Jan 2020 19:00:18    S.O. News Service

ٹوکیو،18جنوری(آئی این ایس انڈیا)جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر دفاع تارو کونو نے ایوان زیریں کی سلامتی امور کمیٹی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔اجلاس کے شرکا سیلف ڈیفنس فورسز کا تباہ کن بحری جہاز اور گشتی طیارے مشرق وسطیٰ بھیجوانے کے حکومتی فیصلے پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اس مشن کا مقصد جاپان سے منسلک تجارتی بحری جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایف کے اراکین کوئی خلاف قانون خطرہ فوری لاحق ہونے کی صورت میں دفاع کا قانونی حق استعمال کر سکتے ہیں۔


Share: