ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مسلمانوں کو آبادی کی بنیاد پر ملے ملازمتوں میں ریزرویشن:عزیزقریشی

مسلمانوں کو آبادی کی بنیاد پر ملے ملازمتوں میں ریزرویشن:عزیزقریشی

Mon, 08 Aug 2016 21:23:21    S.O. News Service

فرخ آباد، 8اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے مسلمانوں کی وطن پرستی کی دہائی دیتے ہوئے انہیں آبادی کی بنیاد پر ملازمتوں میں ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔قریشی نے یہاں ایک مسلم تعلیمی ادارے میں طالب علموں کی اعزازی تقریب میں کہاکہ ہم ہندوستانی انتظامی خدمات میں نہیں بلکہ تیسرے اور چوتھے زمرے میں اپنی آبادی کے تناسب سے ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،کیا ہمیں اپنے ملک میں سپاہی، کلرک اور چوتھے درجہ ملازم بننے تک کا حق نہیں ہے۔سابق گورنر نے کہاکہ چاہے اکبر سے بہادرشاہ ظفر تک کا دور ہو یا بہادر عبد الحمید سے لے کر صدر اے پی جے عبدالکلام تک کا دور ہو، اس ملک کی تاریخ مسلمانوں کے ذکر کے بغیر نہیں لکھی جا سکتی،ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا بھی خون شامل ہے۔عزیز نے آگے کہا کہ ہندوستان کا مسلمان پہلے ہندوستانی ہے اور بعد میں کچھ اور،کسی کو ہماری وطن پرستی پر سوال کھڑے کرنے کا حق نہیں ہے،اس ملک سے غداری کی فہرست میں مسلمانوں کا نام شامل نہیں ہے۔دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کو نیچا دکھانے کی حماقت نہیں کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آخری لائن میں بیٹھا ہوا شخص بھی اتنا ہی وطن پرست ہے جتناکہ وزیر اعظم نریندر مودی۔دہشت گردی پر چوٹ کرتے ہوئے سابق گورنر نے کہا کہ قتل کرنے والا شخص کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا۔


Share: