پٹنہ:10/مارچ(آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز)امد ادبا ہمی تنظیم پرتھم کے گائے گھاٹ میں چلائے جا رہے مختلف پرو گراموں سے جڑی خواتین کے اعزاز میں یوم عالمی خواتین کافی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پرو گرام کا افتتا ح محکمہ تعلیم کے ضلع پرو گرامنگ افسر ڈاکٹر اشوک کمار اور صدارت عظیم ماہر تعلیم اور سماجی خدمت گار سوریہ کانت گپتا نے کیا۔ پرتھم ادارہ کے ذریعہ چلائے جا رہے سیکنڈ چانس پرو گرام سے جڑی سلم بستی کی32لڑ کیاں جو مخالف حالات کا سامنا کرتے ہوئے 2017کے بہار اوپن اسکولنگ کی سیکنڈری امتحان میں پاس ہوئی ہیں۔ ان سبھوں کو اشوک کمار اور سوریہ کانت نے میڈل سے نوازا۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر راجیش کمار پانڈے، کماری چندا، محمد سہیل، روچی گپتا، امر جیت کور،سدھانشو کمار، سنیل کمار، سونی کماری، سبیتا کماری، انشو سو نالیکا، محمد عمران، روشن کمار، محمد نہال عالم سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔اس موقع پر خواتین نے اپنے استحکام کیلئے اور بیداری مہم چلانے کاعزم کیا۔