ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مسجد حرام میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں غیرملکی گرفتار

مسجد حرام میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں غیرملکی گرفتار

Sat, 23 Jul 2016 17:38:48    S.O. News Service

مکۃ المکرمۃ23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شیطان صفت لوگ مسجد حرام جیسے مقدس ترین مقام میں بھی اپنی شیطانیت اور مکروہ حرکات سے باز نہیں آتے۔ سعودی اخبارات کے مطابق مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور عملے نے مذہبی پولیسامر بالمعروف ونہی عن المنکر کے تعاون سیکعبہ شریف میں حجر اسود سے ایک غیرملکی عرب شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مسجد میں ھجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کررہا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے طواف کعبہ کے دوران ایک خاتون کی شکایت پرغیرملکی کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق ایک دوسرے عرب ملک سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔ اس نے حجر اسود کے قریب طواف کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی کوشش کی تھی جس پر خاتون نے متعلقہ سیکیورٹی عملے کو اس کی حرکات کے بارے میں مطلع کردیا۔سعودی اخبارالوصف کے آن لائن ایڈیشن میں پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی شخص کی گرفتاری کا واقعہ نماز مغرب کیبعد پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بھی مجرم کی مشکوک حرکات کے بارے میں حکام کو گواہی دی جس کے بعد اس کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کے ہاں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔


Share: