ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مساجد بند اور قرآن پر پابندی لگا دیں گے: فریڈم پارٹی

مساجد بند اور قرآن پر پابندی لگا دیں گے: فریڈم پارٹی

Fri, 26 Aug 2016 19:41:46    S.O. News Service

آمسٹیرڈم،26اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان گیئرٹ وِلڈرز کی سیاسی جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ وہ کامیابی کی صورت میں ملک میں مساجد کو بند کر دے گی جبکہ قرآن پر پابندی لگا دے گی۔فریڈم پارٹی(پی وی وی) نامی یہ سیاسی جماعت آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں میں سبقت لیے ہوئے ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مارچ 2017ء میں مجوزہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے فریڈم پارٹی کی طرف سے انتخابی پروگرام کے حوالے سے جو دستاویز تیار کی گئی ہے، اس میں کہا گیا ہے، تمام مساجد اور اسلامی اسکول بند کر دیے جائیں گے اور قرآن پر پابندی لگا دی جائے گی۔ یہ دستاویز گیئرٹ وِلڈرز کی طرف سے اپنی ٹوئیٹر فیڈ میں جاری کی گئی۔پی وی وی کے مطابق وہ ملک کی اسلامائزیشن کے عمل کو واپس کرے گی، جس کے لیے سرحدوں کی بندش، پناہ کے متلاشی افراد کے مراکز کو بند کرنا، مسلمان ملکوں سے مہاجرین کی آمد روکنا اور خواتین پر عوامی مقامات پر ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی لگانے جیسے مختلف اقدامات شامل ہوں گے۔ایک ایسے وقت میں جب یورپ کو مہاجرین کا بحران درپیش ہے، ہالینڈ میں پارلیمانی انتخابات سے قبل ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں گزشتہ کئی ماہ سے گیئرٹ وِلڈرز کی سیاسی جماعت پی وی وی اس وقت اقتدار میں موجود اتحادی جماعتوں لیبر پارٹی اور پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی سے آگے ہے۔ اس وقت اتحادی حکومت کے سربراہ مارک رُٹے ہیں۔ گیئرٹ وِلڈرز کے خلاف نسلی منافرت پھیلانے کا مقدمہ بھی درج ہے، جس پر کارروائی رواں برس اکتوبر میں شروع ہونے والی ہے۔گیئرٹ وِلڈرز کے خلاف نسلی منافرت پھیلانے کا مقدمہ بھی درج ہے، جس پر کارروائی رواں برس اکتوبر میں شروع ہونے والی ہے۔
گزشتہ برس کے اختتام پر سامنے آنے والے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہالینڈ کی 150نشستوں پر مشتمل پارلیمان میں پی وی وی کو 38نشستیں ملنے کی امید تھی۔ رواں برس یہ سپورٹ کسی حد تک کم ہوئی اور اگست کے جائزوں میں متوقع سیٹوں کی تعداد 28تھی، جو اس جماعت کو اس وقت حاصل 12 نشستوں سے کہیں زیادہ ہے۔مہاجرین اور تارکین وطن کے معاملے نے 17ملین کی آبادی والے ملک ہالینڈ کے عوام کو تقسیم کر دیا ہے اور اس مسئلے پر نہ صرف گرما گرم بحث چل نکلی ہے بلکہ مہاجرین کے مراکز پر حملوں کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔گیئرٹ وِلڈرز کے خلاف نسلی منافرت پھیلانے کا مقدمہ بھی درج ہے، جس پر کارروائی رواں برس اکتوبر میں شروع ہونے والی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ہالینڈ کے یورپی یونین کو چھوڑنے کے سوال پر عوامی ریفرنڈم کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ رواں برس جون میں بریگزٹ کے بعد اُن کی اسی طرح کی پہلی کوشش ناکام ثابت ہوئی تھی۔ان کی جماعت نے دیگر ممالک کو دی جانے والی ہر طرح کی امداد روک کر پولیس اور سکیورٹی کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔


Share: