منڈگوڈ 29؍اگست (ایس او نیوز)یہاں مزدوروں کوکام ختم ہونے کے بعدان کے گھروں کی طرف لے جارہی ٹاٹامیجک کار بے قابو ہو کر الٹ جانے سے دو لوگوں کے شدید زخمی ہونے کا واقعہ ہوُنگُند گاوں میں پیش آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کار میں کل 11مزدور سوار تھے۔مبینہ طور پر ڈرائیور کی بے پروا ئی سے کی جارہی ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آنے والے اس حادثہ میں باقی لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔شدید زخمیوں کومزید علاج کے لئے ہبلی کے کمس اسپتال روانہ کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔